اے چاند

eid-poetry-urdu1

اے چاند
جب وہ تیری طرف دیکھیں
تو انہیں کچھ یاد دلانا
مدھر سے کچھ گیت سنانا
اور کہنا
تمہیں کوئی یاد کرتا ہے
تیری آرزو ، تیری امید کرتا ہے
کوئی آج بھی
تمہیں دیکھ کر عید کرتا ہے

بارش کی تیز بوندوں نے جب دستک دی دروازے پر

بارش کی تیز بوندوں نے جب دستک دی دروازے پر
محسوس ہوا تم آئے ہو ، اندازِ تمھارے جیسا تھا

ہوا كے ہلکی جھونکے کی جب آہٹ ہوئی کھڑکی پر
محسوس ہوا تم آئے ہو ، اندازِ تمھارے جیسا تھا

میں تنہا چلا جب بارش میں ، اک جھونکے نے میرا ساتھ دیا
میں سمجھا تم ہو ساتھ میرے ، احساس تمھارے جیسا تھا

پِھر رک گئی وہ بارش بھی ، رہی نہ باقی آہٹ بھی
میں سمجھا مجھے تم چھوڑ گئے ، اندازِ تمھارے جیسا تھا