آئینہ خود بھی سنورتا تھا ہماری خاطر

آئینہ خود بھی سنورتا تھا ہماری خاطر
ہم ترے واسطے تیار ہوا کرتے تھے
حسن، جمال اور خوبصورتی پر بہترین اشعار کامجموعہ پڑھیے
آئینہ خود بھی سنورتا تھا ہماری خاطر
ہم ترے واسطے تیار ہوا کرتے تھے
ایک طرف ترے حسن کی حیرت ایک طرف دنیا
اور دنیا میں دیر تلک ٹھہرا نہیں جا سکتا
دل میں کسی کے راہ کئے جا رہا ہوں میں
کتنا حسیں گناہ کئے جا رہا ہوں میں
حسن کو چاند جوانی کو کنول کہتے ہیں
ان کی صورت نظر آئے تو غزل کہتے ہیں
تیرے حسن پر تعریف بھری کتاب لکھ دیتا
کاش كے تیری وفا تیرے حسن کے برابر ہوتی
دل ہی تو ہے نہ آئے کیوں دم ہی تو ہے نہ جائے کیوں
ہم کو خدا جو صبر دے تجھ سا حسیں بنائے کیوں
ہمیں صورت سے کیا مطلب ہم سیرت پر مرتے ہیں
اسے کہنا تمہارا حُسن جب ڈھل جائے تو لوٹ آنا