آ دیکھ کہ میرے آنسوؤں میں
آ دیکھ کہ میرے آنسوؤں میں
یہ کس کا جمال آ گیا ہے
آنسو کے موضوعے پر بہترین شاعری کا مجموعہ پڑھیں- آنسو شاعری اداس اور غمگین لوگوں میں مشہور ہے یا ان لوگوں میں جو اپنے پیاروں کو کھو بیٹھے ہیں-
گر کبھی رونا ہی پڑ جائے تو اتنا رونا
آ کے برسات ترے سامنے توبہ کر لے
یونہی تو نہیں مجھکو ہیں محبوب یہ آنسو
سدا رہتے ہیں تیرے ہجر سے منسوب یہ آنسو
مے سے بھی کہیں بڑھ کر، مجھے مخمور رکھتے ہیں
پسندیدہ ہے ان دنوں میرا مشروب یہ آنسو
میرے ہم سخن کا یہ حکم تھا كے كلام اس سے میں کم کروں
میرے ہونٹ ایسے سلے كے پِھر میری چُپ نے اس کو رلا دیا
حیات اک مستقل غم کے سوا کچھ بھی نہیں شاید
خوشی بھی یاد آتی ہے تو آنسو بن کے آتی ہے
تیری طرح تیرا غم بھی ہمیں مات دے گیا
آنکھیں تو ڈھانپ لیں مگر آنسو نہ چُھپ سکے
وہ آنسوؤں کی زُبان جانتا نہ تھا واصف
مجھے بیان کا نہ تھا حوصلہ ، میں کیا کرتا