آپ ہی کی ذات ہے ۔ نعت
خدا کے بعد برتر، آپ ہی کی، ذات ہے آقا ﷺ
میں کیا لِکھوں، نہ لِکھنے کی، میری اوقات ہے آقا ﷺ
درود آپ پر بھیجوں، تو سب، بِگڑا سنورتا ہے
آپ ہی کی نسبت سے، بنے ہر بات ہے آقا ﷺ
اسلامک شاعری – اسلامی شاعری اور مشہور اشعار کا مجموعہ پڑھیے- اس سیکشن کو بہترین اسلامی شاعری کے لئے وقف کیا گیا ہے- شاعری کے اس وسیع مجموعے کا مطالعہ کریں
خدا کے بعد برتر، آپ ہی کی، ذات ہے آقا ﷺ
میں کیا لِکھوں، نہ لِکھنے کی، میری اوقات ہے آقا ﷺ
درود آپ پر بھیجوں، تو سب، بِگڑا سنورتا ہے
آپ ہی کی نسبت سے، بنے ہر بات ہے آقا ﷺ
حمدِ باری تعالی۔
اے خُدا اب تو مِرا تُو ہی بھرم قائِم رکھ
میری آنکھوں کو نمی دی ہے تو نم قائِم رکھ
سرخمِیدہ ہے تِرے سامنے اور یُوں ہی رہے
عِجز بڑھتا ہی رہے، اِس میں یہ خم قائِم رکھ
ہم ایسے اہل نظر کو ثبوت حق کے لیے
اگر رسول نہ ہوتے تو صبح کافی تھی
حق کو حق کہنے سے جو ڈرتے نہیں ہیں
وہ مر بھی جائیں اگر تو مرتے نہیں ہیں
کچھ تو بات ہے حق کی کارفرمائی میں
بے وجہ یونہی سر کٹتے نہیں ہیں
مثل -حیدرؑ یقیں ان کا خدا پر ہوتا ہے
لشکر و سپاہ کی فکر وہ کرتے نہیں ہیں
ہوتا ہے مقصد بس حصول-رضاۓ الٰہی
مومن دنیا کی خاطر لڑتے نہیں ہیں
ارض و سما کے مالک
عفو و عطا کے مالک
تعریف کروں کیسے
حمد و ثنا کے مالک
انداز نرالے سب
بحر و خلا کے مالک
محتاج یہ بندے ہم
جود و سخا کے مالک
دے بخش گناہوں کو
عدل و سزا کے مالک مزید پڑھیں […]
میرے کانوں کو دستک کی ضرورت نہیں پڑتی
مجھے عشق اٹھاتا ہے آذان سے پہلے
کو ئی ظالم کوئی فاسق کوئی بدکار نہیں رہا
ذوالفقار کے مقابل لشکرِکفار نہیں رہا
علی کی بہادری، کیا لفظوں میں ہو بیان
نادِعلی کےبعد،بابِ خیبر نہیں رہا
اگر میری عبادت ہو دوزخ کے ڈر سے
تو دوزخ میں مجھ کو جلا دینا یا رب
اگر میری عبادت ہو جنت کی خاطر
تو جنت سے محروم کر دینا یا رب
اگر میری عبادت، صرف عبادت ہو تیری
تو فنا اپنی عبادت میں کر دینا یا رب