لہو وطن کے شہیدوں کا رنگ لایا ہے
لہو وطن کے شہیدوں کا رنگ لایا ہے
اچھل رہا ہے زمانے میں نام آزادی
آزادی اور آزادی کے دن کے موضوع پر شاعری کا تازہ ترین مجموعہ پڑھیں۔ مشہور شعرا کی شاعری کا اردو اور رومن اردو میں لطف اٹھائیں
ہر مومن کا رکھوالا ہمارا وطن
امت کا ہے سہارا پیارا وطن
نہ تھا امت کا ہمدرد کوئی
دے کے قوت رب نے ابھارا وطن
تم ہو اک زندۂ جاوید روایت کے چراغ
تم کوئی شام کا سورج ہو کہ ڈھل جاؤ گے
ابھی تک پاؤں سے چمٹی ہیں زنجیریں غلامی کی
دن آ جاتا ہے آزادی کا آزادی نہیں آتی
خدا کرے میری ارض پاک پر اترے
وہ فصلِ گل جسے اندیشہء زوال نہ ہو
یہاں جو پھول کھلے وہ کِھلا رہے برسوں
یہاں خزاں کو گزرنے کی بھی مجال نہ ہو
یہ فیضان نظر تھا یا كہ مکتب کی كرامت تھی
سکھائے کس نے اسمٰعیل ( علیہ السلام ) کو آداب فرزندی