اپنی زوجہ كے تعارف میں کہا اک شخص نے
اپنی زوجہ كے تعارف میں کہا اک شخص نے
دِل سے ان کا معترف ہوں میں زبانی ہی نہیں
چائے بھی اچھی بناتی ہے میری بیگم مگر
منه بنانے میں تو ان کا کوئی ثانی ہی نہیں
انور مسعود کی شاعری، غزلیں اور مزاحیہ شاعری کے مجموعے سے لطف اندوز ہوں- انور مسعود کی رومانوی شاعری، مضحکہ خیز اور پنجابی شاعری کا مجموعہ پڑھیں
اپنی زوجہ كے تعارف میں کہا اک شخص نے
دِل سے ان کا معترف ہوں میں زبانی ہی نہیں
چائے بھی اچھی بناتی ہے میری بیگم مگر
منه بنانے میں تو ان کا کوئی ثانی ہی نہیں
ان كے بارے میں ہے اپ ٹو ڈیٹ اپنی آگہی
کون سے تھے جن كے ہم زخم جدائی سہہ گئے
شکر ہے نسوار کی ڈبیہ پہ آئینہ بھی ہے
دیکھ لیتے ہیں كے کتنے دانت باقی رہ گئے
آئینہ دیکھ ذرا کیا میں غلط کہتا ہوں
تو نے خود سے بھی کوئی بات چھپا رکھی ہے
اے دلِ ناداں کسی کا روٹھنا مت یاد کر
آن ٹپکے گا کوئی آنسو بھی اِس جھگڑے كے بیچ
نرسری کا داخلہ بھی سرسری مت جانئے
آپ كے بچے کو افلاطون ہونا چاہیے
دوستو انگلش ضروری ہے ہماری واسطے
فیل ہونے کو بھی اک مضمون ہونا چاہیے
ہے آپ کے ہونٹوں پہ جو مسکان وغیرہ
قربان گئے اس پہ دل و جان وغیرہ
بلی تو یوں ہی مفت میں بدنام ہوئی ہے
تھیلے میں تو کچھ اور تھا سامان وغیرہ
طے ہو گیا ہے مسئلہ جب انتساب کا
اب یہ بھی کوئی کام ہے لکھنا کتاب کا
کھایا ہے سیر ہو کے خیالی پلاؤ آج
پانی پھر اس کے بعد پیا ہے سراب کا
نکلتا ہے کے آدھی رات روپوش رہتا ہے
ہمیں معلوم ہو کیسے کہہ اس کا مدعا کیا ہے
مناسب ہے یہی اب تو ہر اک عید سے پہلے
کمیٹی چاند سے پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے