مانا كے تیری دید كے قابل نہیں ہوں میں

مانا كے تیری دید كے قابل نہیں ہوں میں
تو میرا شوق دیکھ ، میرا انتظار دیکھ
مانا كے تیری دید كے قابل نہیں ہوں میں
تو میرا شوق دیکھ ، میرا انتظار دیکھ
رانجھا رانجھا کر دی ہن میں ، آپے رانجھا ہوئی
سدّو نی مینوں دھیدو رانجھا ، ہیر نہ آکھو کوئی
رانجھا میں وچ ، میں رانجھے وچ ، غیر خیال نہ کوئی
میں نہیں اوہ آپ ہے اپنی آپ کرے دل جوئی
اے دلِ ناداں کسی کا روٹھنا مت یاد کر
آن ٹپکے گا کوئی آنسو بھی اِس جھگڑے كے بیچ
ہم اپنا عشق چمکائیں تم اپنا حسن چمکاؤ
كہ حیراں دیکھ کر عالم ہمیں بھی ہو تمہیں بھی ہو
محبت میں ایسی چوٹ کھائی ہوئی ہے
غم ہیں ساتھی خوشی پرائی ہوئی ہے
سوچتے ہیں كے اب ہَم کدھر جائیں گے
کسی اور دِل میں نہ جگہ بنائی ہوئی ہے
صنم پوچھتا نہیں حال میرا
جینا ہوا جاتا ہے محال میرا
کبھی میرے بھی دن بدلیں گے
کسی دن اسے آئے گا خیال میرا
اب تک دلِ خوش فہم کو تجھ سے ہیں امیدیں
یہ آخری شمع بھی بجھانے كے لیے آ