خامشی سے ہوئی فغاں سے ہوئی
خامشی سے ہوئی فغاں سے ہوئی
ابتدا رنج کی کہاں سے ہوئی
ادا جعفری کی شاعری، اردو غزلوں اور نظموں کا وسیع مجموعہ پڑھیں۔ آپ پاکستان کی مشہور اردو شاعرہ ہیں
بڑے تاباں بڑے روشن ستارے ٹوٹ جاتے ہیں
سحر کی راہ تکنا تا سحر آساں نہیں ہوتا
ہونٹوں پہ کبھی ان کے مرا نام ہی آئے
آئے تو سہی بر سر الزام ہی آئے
حیران ہیں لب بستہ ہیں دلگیر ہیں غنچے
خوشبو کی زبانی ترا پیغام ہی آئے
ہونٹوں پہ کبھی ان کے مرا نام ہی آئے
آئے تو سہی بر سر الزام ہی آئے