تمام عمر تجھے زندگی کا پیار ملے
تمام عمر تجھے زندگی کا پیار ملے
خدا کرے یہ خوشی تم کو بار بار ملے
رفعتیں اور بلندی بھی تجھ پہ ناز کرے
تیری یہ عمر خدا اور بھی دراز کرے
حسین چہرے کی تابندگی مبارک ہو
تجھے یہ سالگرہ کی خوشی مبارک ہو
ہرلحظہ ہے مومن کی نئی شان، نئی آن
گُفتار میں، کردار میں، اللہ کی برُہان
قہاّری و غفاّری و قدّوسی و جبروت
یہ چار عناصر ہوں تو بنتا ہے مسلمان
محبت کر سکتے ہو تو خدا سے کرو فراز
مٹی كے کھلونوں سے کبھی وفا نہیں ملتی
تجھ سے ملنے کو کبھی ہم جو مچل جاتے ہیں
تو خیالوں میں بہت دور نکل جاتے ہیں
گر وفاؤں میں صداقت بھی ہو شدت بھی ہو
پھر تو احساس سے پتھر بھی پگھل جاتے ہیں
اس کی آنکھوں کے نشے میں ہم جب سے ڈوبے
لڑکھڑاتے ہیں قدم اور سنبھل جاتے ہیں
اس سے جدائی کا جب بھی خیال آتا ہے
اشک رخسار پہ آنکھوں سے پھسل جاتے ہیں
پیار میں ایک ہی موسم ہے بہاروں کا
لوگ موسم کی طرح کیسے بدل جاتے ہیں
تمام عمر اسی كے خیال میں گزری فراز
میرا خیال جسے عمر بھر نہیں آیا
ندیم میں کبھی اظہار مدعا نہ کروں گا
مگر وہ بہر خدا یہ غزل تو سنتے جائیں
ہر شام تیری یار میں جلتا ہوا دیکھوں
کب تک دِل بیتاب مچلتا ہوا دیکھوں
آنچل کی طرح تن سے لپٹ جاؤں تیرے
اور خود کو تیری ذات میں دہلتا ہوا دیکھوں