خوشی غمی میں جنہیں صدا دی
خوشی غمی میں جنہیں صدا دی
یاد میں جن کی دنیا ہی بھلا دی
اب روتے رہو گے تم صدا عامر
آج انہوں نے ہی بد دعا دی
خوشی کے عنوان پر اردو شاعروں کی شاعری کا تازہ ترین مجموعہ پڑھیں۔ ہم شاعری کے مجموعے میں باقاعدگی سے نئی اردو شاعری کا اضافہ کرتے ہیں
خوشی غمی میں جنہیں صدا دی
یاد میں جن کی دنیا ہی بھلا دی
اب روتے رہو گے تم صدا عامر
آج انہوں نے ہی بد دعا دی
غم اور خوشی میں فرق نہ محسوس ہو جہاں
میں دل کو اس مقام پہ لاتا چلا گیا
وہ خوشی تھا امید تھا اک احساس تھا
بعد میں یہ گمان ہوا بس پل دو پل کا ساتھ تھا
رہتا ہے آج بھی انتظار اِس آنکھ کو کسی اپنے کا
وہ جا کر آج بھی ساتھ ہے جو کبھی ہمارے پاس تھا
اب خوشی ہے نہ کوئی درد رلانے والا
ہم نے اپنا لیا ہر رنگ زمانے والا
اس نے اپنی خوشی کی خاطر میرے دِل كے ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے
لیکن خود ہی رو پڑا ہر ٹکڑے پہ اپنا نام دیکھ کر
ترے وعدے پر جیے ہم تو یہ جان جھوٹ جانا
کہ خوشی سے مر نہ جاتے اگر اعتبار ہوتا
بلاؤں گا نہ ملوں گا نہ خط لکھوں گا تجھے
تری خوشی کے لیے خود کو یہ سزا دوں گا