اے محبت ترے انجام پہ رونا آیا
اے محبت ترے انجام پہ رونا آیا
جانے کیوں آج ترے نام پہ رونا آیا
لفظ انجام کے بارے میں مشہور اردو شعرا کی شاعری کا تازہ ترین مجموعہ پڑھیں- ہماری شاعری کے مجموعے میں باقاعدگی سے نئی اردو شاعری شامل کی جاتی ہے
وہ افسانہ جسے انجام تک لانا نہ ہو ممکن
اسے اک خوبصورت موڑ دے کر چھوڑنا اچھا
ترا خط آنے سے دل کو میرے آرام کیا ہوگا
خدا جانے کہ اس آغاز کا انجام کیا ہوگا
اپنے ہی سامنے دیوار بنا بیٹھا ہوں
ہے یہ انجام اسے رستے سے ہٹا دینے کا