کبھی کسی کو مکمل جہاں نہیں ملتا

کبھی کسی کو مکمل جہاں نہیں ملتا
کہیں زمین کہیں آسماں نہیں ملتا
لفظ آسمان کے بارے میں مقبول اردو شاعروں کی شاعری کا تازہ ترین مجموعہ پڑھیں۔ ہماری شاعری کے مجموعے میں باقاعدگی سے نئی اردو شاعری شامل کی جاتی ہے
جمالؔ ہر شہر سے ہے پیارا وہ شہر مجھ کو
جہاں سے دیکھا تھا پہلی بار آسمان میں نے
آخر دعا کریں بھی تو کس مدعا كے ساتھ
کیسے زمیں كے بات کہیں آسمان سے ہم
آسماں کچھ بھی نہیں اب تیرے کرنے کے لیے
میں نے سب تیاریاں کر لی ہیں مرنے کے لیے
گھبرا کے آسماں کی طرف دیکھتی تھی خلق
جیسے خدا زمین پہ موجود ہی نہ تھا
آسمان اور زمیں کا ہے تفاوت ہر چند
اے صنم دور ہی سے چاند سا مکھڑا دکھلا
جنہیں میں ڈھونڈھتا تھا آسمانوں میں زمینوں میں
وہ نکلے میرے ظلمت خانۂ دل کے مکینوں میں
نہ تو زمیں كے لیے ہے نہ آسمان كے لیے
جہاں ہے تیرے لیے تو نہیں جہاں كے لیے
نشانِ راہ دکھاتے تھے جو ستاروں کو
ترس گئے ہیں کسی مردِ راہ داں كے لیے