کل شب کسی کی یاد کی شدت تھی اس قدر
کل شب کسی کی یاد کی شدت تھی اس قدر
کہ خنجرِ فراق سے دل چاک ہو گیا
اک وقت وہ بھی آیا شبِ انتظار میں
میں جاگتا ہی رہ گیا اور چاند سو گیا
چاند کے موضوع پر اردو شاعروں کی شاعری کا تازہ ترین مجموعہ پڑھیں۔ ہم شاعری کے مجموعے میں باقاعدگی سے نئی اردو شاعری کا اضافہ کرتی ہیں
کل شب کسی کی یاد کی شدت تھی اس قدر
کہ خنجرِ فراق سے دل چاک ہو گیا
اک وقت وہ بھی آیا شبِ انتظار میں
میں جاگتا ہی رہ گیا اور چاند سو گیا
کل چودھویں کی رات تھی، شب بھر رہا چرچا تیرا
کچھ نے کہا یہ چاند ہے، کچھ نے کہا چہرا تیرا
ہائے وہ لوگ گئے چاند سے ملنے اور پھر
اپنے ہی ٹوٹے ہوئے خواب اٹھا کر لے آئے
تم آ گئے ہو، تو کچھ چاندنی سی باتیں ہوں
زمیں پہ چاند کہاں روز روز اترتا ہے
آج بھی وہ تقدس بھری رات مہکی ہوئی ہے وصی
میں کسی میں ، کوئی مجھ میں ڈھلتا رہا ، چاند جلتا رہا
یہ چاند ہی تری جھولی میں آ پڑے شاید
زمیں پہ بیٹھ کمند آسماں پہ ڈالے جا
وہ مری صبحوں کا تارا وہ مری راتوں کا چاند
میرے دل کی روشنی تو تھا مگر میرا نہ تھا