حق کو حق کہنے سے جو ڈرتے نہیں ہیں
وہ مر بھی جائیں اگر تو مرتے نہیں ہیں
کچھ تو بات ہے حق کی کارفرمائی میں
بے وجہ یونہی سر کٹتے نہیں ہیں
مثل -حیدرؑ یقیں ان کا خدا پر ہوتا ہے
لشکر و سپاہ کی فکر وہ کرتے نہیں ہیں
ہوتا ہے مقصد بس حصول-رضاۓ الٰہی
مومن دنیا کی خاطر لڑتے نہیں ہیں