مواد پر جائیں
SadPoetry
خدا کے بعد برتر، آپ ہی کی، ذات ہے آقا ﷺ

آپ ہی کی ذات ہے ۔ نعت

6 اشعار
  1. خدا کے بعد برتر، آپ ہی کی، ذات ہے آقا ﷺ میں کیا لِکھوں، نہ لِکھنے کی، میری اوقات ہے آقا ﷺ

  2. درود آپ پر بھیجوں، تو سب، بِگڑا سنورتا ہے آپ ہی کی نسبت سے، بنے ہر بات ہے آقا ﷺ

  3. تخلیقِ جہاں جو ہے، یہ سب ہے، آپ کی خاطر آپ کے نام کا صدقہ، یہ کائنات ہے آقا ﷺ

  4. ہو نظرِ کرم آقا، میں دیکھوں، گُنبدِ خضریٰ مجھ بے بس، کے بس کی، کہاں یہ بات ہے آقا ﷺ

  5. میری ہر سانس میں شامل، ہے ذکرِ مصطفٰی کرنا یہی توصیف محشر میں، میری نجات ہے آقا ﷺ

  6. یہی حسرت ہے حاوی کی، شفاعت میں رہوں شامل قبول آپ فرما لیں، جو میری نعت ہے آقا ﷺ

شاعر طارق اقبال حاوی

ارسال کنندہ Tariq Iqbal Haavi

تصحیح بتائیں

مزید حمد و نعت

سب دیکھیں