ساتھ چھوڑ جانے سے
دل کو توڑ جانے سے
فرق ہی کیا پڑتا ہے
اتنا ہی تو ہوتا ہے
بس نہیں چلتا خود پہ
زندہ ہوتے ہیں مگر
زندگی نہیں رہتی
چاہتیں مر جاتی ہیں
بندگی نہیں رہتی
حوصلہ نہیں ہوتا
اک قدم بھی چلنے کا
بس مزہ ہی آتا ہے
چاہتوں میں جلنے کا
تم بھی چھوڑ جاوٴ تو
اتنا سوچ لینا بس
فرق ہی کیا پڑتا ہے
Subscribe
0 Comments