آج اک اور برس بیت گیا اس کے بغیر

آج اک اور برس بیت گیا اس کے بغیر
جس کے ہوتے ہوئے ہوتے تھے زمانے میرے
احمد فراز کی شاعری، غزل، نظم اور مشہور اشعار کا بہترین مجموعہ پڑھیے- احمد فراز کا شمار اپنے زمانے کے مایہ ناز شعرا میں ہوتا ہے- آپ نے متعد کتابیں لکھیں – آپ اپنی رومانوی شاعری اور غزلوں کی وجہ سے بہت مقبول ہیں
آج اک اور برس بیت گیا اس کے بغیر
جس کے ہوتے ہوئے ہوتے تھے زمانے میرے
جس سمت بھی دیکھوں نظر آتا ہے کہ تم ہو
اے جانِ جہاں یہ کوئی تم سا ہے کہ تم ہو
کوئی خاموش ہو جائے تو ہم تڑپ جاتے ہیں فراز
ہم خاموش ہوئے تو کسی نے حال تک نہ پوچھا
قرب اچھا ہے مگر اتنی بھی شدت سے نہ مل
یہ نہ ہو تجھ کو مرے روگ پرانے لگ جائیں
میرا اس شہر عداوت میں بسیرا ہے جہاں
لوگ سجدوں میں بھی لوگوں کا برا سوچتے ہیں
دل بھی پاگل ہے کہ اس شخص سے وابستہ ہے
جو کسی اور کا ہونے دے نہ اپنا رکھے