ال لیل

ال لیل
قسم رات کے اندھیرے کی ، جب وہ چھا جائے
اور دن کے اُجالے کی ، جب آشکار ہو جائے
دونوں حقیقت میں تفریق ہے
جیسے اعمالِ انساں میں تفریق ہے
ایک خواہش دنیا سے ہٹ کے پرے
الله سے ڈرے صدقہ بھی کرے
یہ وہ مردِ مومن ، جس کے لیے
ہموار راہیں خود الله کرے