ال لیل

Al Lail

ال لیل

قسم رات کے اندھیرے کی ، جب وہ چھا جائے
اور دن کے اُجالے کی ، جب آشکار ہو جائے
دونوں حقیقت میں تفریق ہے
جیسے اعمالِ انساں میں تفریق ہے

ایک خواہش دنیا سے ہٹ کے پرے
الله سے ڈرے  صدقہ بھی کرے
یہ وہ مردِ مومن ، جس کے لیے
ہموار راہیں خود  الله  کرے

ایک نخیل جو خود کو سمجھے غنی
نہ بشر، نہ  الله  کی پروا کرے
جسکا سرمايہ وقت پے، فرقت کرے
اُسکی ہموار راہیں پھر کون کرے

عنایت اُسی کی ،  ہدایت اُسی کی
دنیا اُسی کی ، جنّت اُسی کی
ازل بھی اُسی کا ، ابد بھی اُسی کی

خبرردار کرتا ہے آگِ حشر سے
بچۓ گا نہ کوئی ، بدکار جس سے
جو منکر ہے سارے عالم کے رب سے
نہ آتش زدہ ہو ، جو ڈرے خدا سے

جو صدقے سے پاکیزہ خود کو کرے ہے
نہ دنیا سے اجر کی توقعو کرے ہے
صرف الله کے چھرے کی خواہش کرے ہے
اُسے الله بھی جنّت سے راضی کرے ہے

————————–

قرآن مجید سورہ ال لیل سے متاثر ہوکر۔
اللہ میری غلطیوں اور گناہوں کو معاف فرمائے۔ آمين

Subscribe
Notify of
guest
1 Comment
تازہ ترین
سب سے قدیم سب سے زیادہ ووٹ دیا گیا
Inline Feedbacks
تمام تبصرے دیکھیں