یتیم

ماں کی دعا نہیں باپ کی شفقت کا سایہ نہیں
میرے مقدر میں ماں باپ کا پیار تو آیا نہیں

میرے حال سے کسی کو ہے نہ کوئی بھی واسطہ
مجھے تو مدتوں سے کسی نے بیٹا کہ کر بلایا نہیں

میں گھر دیر سے بھی لوٹوں تو کسی کو کیا فرق پڑتا ہے
ماں کے سوا کون پوچھے گا کہ بیٹا تو گھر کیوں آیا نہیں

لوگ بڑے شوق سے مناتے ہیں اپنے گھروں میں خوشیاں
میں نے تو مدتوں سے کبھی عید کا جشن بھی منایا نہیں

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
تمام تبصرے دیکھیں