وہ کہتے ہیں كے آگے سنائوں

phir-kabhi

وہ کہتے ہیں كے آگے سنائوں
میں کہہ دیتا ہوں كے پِھر کبھی
وہ کہتے ہے كے کچھ تو بتاؤں
میں کہہ دیتا ہوں كے پِھر کبھی

جب ہوتی ہے دِل میں حسرت
جب ہوتی ہے جِسَم میں قوت
پِھر ہاتھ آتا بھی ہے کاغذ
پر قلم کہہ دیتی ہے پِھر کبھی

وہ قصے پرانے وہ گزرے زمانے
چھو جاتے ہیں من کو وہ بیتے فسانے
کی رب سے بھی تھی ہاتھ جوڑ كے منت
پر قدرت بھی کہہ گئی پِھر کبھی

جو چاہا تھا میں نے وہ پایا نہیں
جو پایا ہے میں نے وہ سوچا نہیں
مسرت سے پوچھا یہ کیسی عنایت
اب قدرت بھی کہہ گئی بیٹا پِھر کبھی

اضافہ ہوا اب عقیدت میں میری
عمر اب یہ گزرے عبادت میں میری
محسن ہو تیرا بس یہی اک حقیقت
للہ ، اب نہ کہہ دینا كے پِھر کبھی

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
تمام تبصرے دیکھیں