مضر صحت، محبت سے مضطرب ہی اچھے

mohabat-ghazal

مضر صحت، محبت سے مضطرب ہی اچھے
ہو ہی جائیں گے کسی اور میں سے دو چار بچے

کیا کرنے کسی سے وعدے جھوٹے یا سچے
ارادے اُن کے نیک تھے، یا تھے کچے پکے

وہ خود آئے تھے یا ہم اُن کو جا کر تھے پھسّے
الفاظ انہوں نے بھی کسّے، اور ہم نے بھی کسّے

لیکن رہتے اگر اس کام میں دونوں ہی ڈٹے
تو باقی سب کے کلیجے تھے یونہی پھٹے

اِس کام کا ہونا تھا مشکل مگر ہم نہیں ہٹے
کیونکہ ہم نے لگائے تھے بہت ہی اٹّے سٹے

روز ہوتے تھے ساتھ جینے مرنے کے رٹے شٹے
ان کو کیا خبر، زندگی یہ ہماری کیسے گی اب کٹے

اب حال یہ ہے کہ، وہ ہم میں ہیں رچے بسے
حال میں، نہ ہم کو ان کے پتے، نہ ان کو ہمارے پتے

مضر صحت، محبت سے مضطرب ہی اچھے
ہو ہی جائیں گے کسی اور میں سے دو چار بچے

ڈاکٹر اسد اسلم خان

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
تمام تبصرے دیکھیں