کچھ کرنا چاہو تو ڈرنا ورنا کیسا

کچھ کرنا چاہو تو ڈرنا ورنا کیسا
یقین کا بس اک دیا جلانا پڑتا ہے

اک صفر لگانے سے چیزوں کی قیمت بھی بڑھ جاتی ہے
اپنی قیمت بڑھانے کو بھی صفر لگانا پڑتا ہے

انسانوں سا دکھنے والا ہر اک تو انسان نہیں
انساں سمجھے جانے کو احساس جگانا پڑتا ہے

مشکل منزل دیکھ کے گھر کو واپس نہیں مڑا کرتے
جتنی بھی رفتار ہو لیکن قدم اٹھانا پڑتا ہے

جیون میں سب اچھا ہو، یہ تو نا ممکن ہے یار
سورج کو چڑھنے سے پہلے ڈوب کے آنا پڑتا ہے

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
تمام تبصرے دیکھیں