کماکے جو بھی لاتا ہے وہ گھر پہ وار دیتا ہے

کماکے جو بھی لاتا ہے وہ گھر پہ وار دیتا ہے
کرائے دار کو گھر کا کرایہ مار دیتا ہے

تجھے معلوم ہے نا ہم کسی سے لڑ نہیں سکتے
ہمارے ہاتھ میں پھر کس لیے تلوار دیتا ہے

کسی کو گالیاں دینا شریفوں کا نہیں شیوہ
جو ہوتا ہے برا گالی وہی بدکار دیتا ہے

مجھے پکا یقیں ہے میں ترقی پاؤں گا اک دن
دعائیں رات دن مجھ کو مرا دلدار دیتا ہے

بہت تکلیف ہوتی ہے بہت روتا ہے دل غضنی
وفاؤں کے عوض دھوکا کوئی جب یار دیتا ہے

غضنفر غضنی

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
تمام تبصرے دیکھیں