ہم وه بزدل نہیں یلغار سے ڈر جائینگے
تم نے سمجھا كہ ہم تلوار سے ڈر جائینگے
سینکڑوں حملہ آورں کو چٹکیوں میں پھینک دیں
تم نے کیا سمجھا كے اک وار سے ڈر جائینگے
ہم نے خود اپنے لہو سے ہی تو سینچا ہے وطن
تم نے سمجھا كے ہم ہتھیار سے ڈر جائینگے
تمام زخم كے بدلے حساب لینگے تیرا
تم نے سمجھا كے ہم دہتکار سے ڈر جائینگے
ہم جب زباں چلائیں تو تلواریں چُپ رہیں
تم نے سمجھا كے ہم پھٹکار سے ڈر جائینگے
پتھر چلانے والوں ذرا بند کرو یہ کھیل
تم نے سمجھا كے ہم دو چار سے ڈر جائینگے