غم سے غم کا سودا کرنا ٹھیک نہیں
آؤ سکھ سے سکھ کو تولیں، بہتر ہے
دیکھو تم اس سرد رویے کو چھوڑو
اک ہی راہ کو دونوں ہولیں بہتر ہے
تم مجھ کو چھوڑے جانے کی بات کرو
اور ہم تم کو کچھ نا بولیں؟ بہتر ہے
ہیں جس جس کے دل میں نفرت کی گرہیں
سارے گر وہ گنجل کھولیں، بہتر ہے
(سلمان احمد اعوان)