بینک میں کھاتہ محبّت کا بھی کھولا جاتا

rasheed hasrat ghazal

بینک میں کھاتہ محبّت کا بھی کھولا جاتا
عِشق لیژر کو ہر اِک لمحہ ٹٹولا جاتا

چیک بھرتا جو کبھی کیش کرانے کے لِیئے
"کھاتہ خالی ہے” بڑے پیار سے بولا جاتا

کاش تریاق تِرے لب کا مُیسّر آتا
میرے اندر کا تو یہ سانپ سپولا جاتا

ہم کو دعوا تو نہِیں تُم سے محبّت کا مگر
کاش مِیزان میں جذبات کو تولا جاتا

نہ تو مِلتے نہ کوئی دِل میں تلاطُم اُٹھتے
زیست آساں تھی اگر زہر نہ گھولا جاتا

بھیجتا تھا جو قمِیض اپنی خُوشی میں سب کو
کُچھ بعِید اُس سے نہِیں اُس کو بھی چولا جاتا

جِس نے لُوٹا ہے مگر دِل وہ کہاں لوٹاتا؟
پاکبازوں کا بھلے کھوج میں ٹولا جاتا

ہم نے محفوظ رکھا اِس کو خزانے کی طرح
مر ہی جاتے جو کبھی دِل سے پھپھولا جاتا

ہاتھ رکھتا تو کوئی دِل پہ محبّت سے رشِیدؔ
لب بھی چُپ رہتے، مِرے دِل کا بھی رولا جاتا

رشِید حسرتؔ

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
تمام تبصرے دیکھیں