اپنے آپ کو ڈھونڈتے ہوئے

urdu ghazal

سگریٹ کے دھویں میں کھانس رہا تھا میں
اپنے آپ کو ڈھونڈتے ہوئے ہانپ رہا تھا میں

سوچتے سوچتے دماغ میرا بند ہونے ہی لگا تھا
حالت کو اپنی دیکھ کرکانپ رہاتھا میں

اوروں کے عیب دیکھنے میں اک عمر گزری تھی
اب اپنے گریبان میں خود جھانک رہا تھا میں

جسے زندگی سے جانے کا خود میں نے ہی کہا تھا
آج اسی ہمنوا کا رستہ تاک رہاتھامیں

اپنی گزری ہوئی زندگی پر جب نظر ایک ڈالی
تب اپنی ہی نظروں میں خاک رہا تھا میں

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
تمام تبصرے دیکھیں