کبھی آنسو کبھی خوشبو کبھی نغمہ بن کر
کبھی آنسو کبھی خوشبو کبھی نغمہ بن کر
ہم سے ہر شام ملی ہے تیرا چہرہ بن کر
چاند نکلا ہے تیری آنکھ کے آنسو کی طرح
پھول مہکے ہیں تیری زلف کا سایہ بن کر
میری جاگی ہوئی راتوں کو اسی کی ہے تلاش
سورہا ہے میری آنکھوں میں جو سپنا بن کر