خدا کی قسم اس نے کھائی جو آج

خدا کی قسم اس نے کھائی جو آج
قسم ہے خدا کی مزا آ گیا
تیری صورت سے کسی کی نہیں ملتی صورت
ہَم جہاں میں تیری تصویر لیے پھرتے ہیں
دیکھنا حشر میں جب تم پہ مچل جاؤں گا
میں بھی کیا وعدہ تمہارا ہوں کہ ٹل جاؤں گا
آؤ مل جاؤ کہ یہ وقت نہ پاؤ گے کبھی
میں بھی ہمراہ زمانہ کے بدل جاؤں گا
یوں بھی ہزاروں لاکھوں میں تم انتخاب ہو
پورا کرو سوال تو پھر لا جواب ہو