ہم سب کی جو دعا تھی اسے سن لیا گیا

ہم سب کی جو دعا تھی اسے سن لیا گیا
پھولوں کی طرح آپ کو بھی چن لیا گیا
دعا کے عنوان پر مشہور شعرا کی شاعری کا مجموعہ پڑھیے- ہماری شاعری کے اس مجموعے میں باقاعدگی سے اضافہ کیا جاتا ہے
ہم سب کی جو دعا تھی اسے سن لیا گیا
پھولوں کی طرح آپ کو بھی چن لیا گیا
میں فقیروں سے بھی کرتا ہوں تجارت اکثر
جو ایک پیسے میں لاکھوں کی دعا دیتے ہیں
نہ جانے کب کوئی آشوب تم کو آ گھیرے
عجیب وقت ہے دست دعا دراز رکھو
جس کو طوفان سے الجھنے کی عادت ہو محسن
ایسی کشتی کو سمندر بھی دعا دیتا ہے
میں کسی کے دست طلب میں ہوں تو کسی کے حرف دعا میں ہوں
میں نصیب ہوں کسی اور کا مجھے مانگتا کوئی اور ہے
کوئی دوا نہ دے سکے مشورۂ دعا دیا
چارہ گروں نے اور بھی درد دل کا بڑھا دیا