لگی ڈھلنے ہے پھر سے شام ساقی

Lagi-Dhalne-Hai-Phir-Se-shaam

لگی ڈھلنے ہے پھر سے شام ساقی
بنا کر دے ذرا اِک جام ساقی

پِلا وہ جام جو مدہوش کر دے
مِلے دل کو بھی کچھ آرام ساقی

چلا آیا ہوں تیرے پاس جو میں
نہیں مرنے سوا کچھ کام ساقی

نہ اُس کا اور نہ اپنا بنا میں
نہیں مجھ سا کوئی ناکام ساقی

یونہی گِر کے سنبھلنا سیکھنا ہے
سہارا دے مجھے نہ تھام ساقی

دَورِ عُسرت میں مجھ سے ہے گریزاں
اچھے وقتوں کا اِک ہم جام ساقی

ہے قاصر آج جو پہچاننے سے
ترکِ تعلق کے ہیں اقدام ساقی

بنا وہ مے جو ماضی کو بھُلا دے
میں دونگا جو بھی ہونگے دام ساقی

(طارق اقبال حاوی)

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
تمام تبصرے دیکھیں