بعد مدت اسے دیکھا لوگو

Parveen-Shakir-baad-muddat-use-dekhaa-logo

بعد مدت اسے دیکھا لوگو
وہ ذرا بھی نہیں بدلا لوگو

خوش نہ تھا مجھ سے بچھڑ کر وہ بھی
اس کے چہرے پہ لکھا تھا لوگو

اُس کی آنکھیں بھی کہے دیتی تھیں
رات بھر وہ بھی نہ سویا لوگو

اجنبی بن کے جو گزرا ہے ابھی
تھا کِسی وقت میں اپنا لوگو

دوست تو خیر کوئی کس کا ہے
اس نے دشمن بھی نہ سمجھا لوگو

رات وہ درد مرے دل میں اٹھا
صبح تک چین نہ آیا لوگو

پیاس صحراؤں کی پھر تیز ہوئی
ابر پھر ٹوٹ کے برسا لوگو

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
تمام تبصرے دیکھیں