گردن گردن ہے اور پوٹا پوٹا ہی ہوتا ہے

khalid-masood-poetry

گردن گردن ہے اور پوٹا پوٹا ہی ہوتا ہے
کھرا ہمیشہ کھرا ہے، کھوٹا کھوٹا ہی ہوتا ہے

نئے نظام کی بڑھکیں سنتے عمر گزر گئی ساری
وڈا ہر تھا‍ں وڈا چھوٹا چھوٹا ہی ہوتا ہے

لُچے کو سمجھایا پیار سے صفر نتیجہ نکلا
ہم نے یہ ازمایا سوٹا سوٹا ہی ہوتا ہے

پہلے اودھروں، فیر ایدھروں اب فیر کھڑا ہے اودھروں
پبلک تنگ ہے لیکن لوٹا لوٹا ہی ہوتا ہے

Subscribe
Notify of
guest
1 Comment
تازہ ترین
سب سے قدیم سب سے زیادہ ووٹ دیا گیا
Inline Feedbacks
تمام تبصرے دیکھیں