مائیں سکھ کی چھاؤں جیسی ہوتی ہیں

Mother-Poetry-Urdu

مائیں سکھ کی چھاؤں جیسی ہوتی ہیں
دکھ میں سرد ہواؤں جیسی ہوتی ہیں
دے کر اپنی خوشیاں دکھ سہ لیتی ہیں
یہ مقبول دعاؤں جیسی ہوتی ہیں
سارے رشتے عین وفا سے خالی ہیں
یہ بھرپور وفاؤں جیسی ہوتی ہیں
جب سناٹا روحیں گھائل کرتا ہے
تب باسوز صداؤں جیسی ہوتی ہیں
دکھوں کی دھوپ میں اتنا سمجھتی ہیں
مائیں سکھ کی چھاؤں جیسی ہوتی ہیں

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
تمام تبصرے دیکھیں