جو شہرِ دل میں یہ فِتنہ فساد باقی ہے

fasad baqi hai

جو شہرِ دل میں یہ فِتنہ فساد باقی ہے
یُوں لگ رہا ہے تری کوئی یاد باقی ہے

میں شاعروں میں سراہا گیا ہوں خوب مگر
تری طرف سے جو ملنی ہے داد باقی ہے

کہ شہرِ سخن میں آجاو تمہیں سنبھالنے کو
سخن وروں کی صفوں میں کُشاد باقی ہے

میں تیرے بعد ابھی تک اکیلا رہتا ہوں
خیال و وہم میں اب انفراد باقی ہے

ترے اُدھار کا کھاتہ تو بند پڑا ہے مگر
شہر کہ لوگوں پہ ترا اعتماد باقی ہے

وہ آنے والے ہیں بیٹھو ابھی تو محفل میں
دلوں کو تھام لو تقسیمِ اَسناد باقی ہے

طرح طرح کے سوالوں سے شیخ ہیں برہم
یہاں تو لوگوں میں اب بھی تضاد باقی ہے

جسم کے سارے ہی اعضاء پہ تیرا قبضہ ہے
فقط جسم میں مرے قلبِ شاد باقی ہے

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
تمام تبصرے دیکھیں