ملتی نہیں پناہ ہمیں جس زمیں پر

ملتی نہیں پناہ ہمیں جس زمیں پر
اک حشر اس زمین پہ اٹھا دینا چاہیے
منیر نیازی کی شاعری، غزلیں اور مشہور اشعار کا مجموعہ پڑھیے
آواز دے کے دیکھ لو شاید وہ مل ہی جائے
ورنہ یہ عمر بھر کا سفر رائیگاں تو ہے
میں اس کو دیکھ کے چپ تھا اسی کی شادی میں
مزا تو سارا اسی رسم کے نباہ میں تھا
مرے پاس ایسا طلسم ہے جو کئی زمانوں کا اسم ہے
اسے جب بھی سوچا بلا لیا اسے جو بھی چاہا بنا دیا
تم میرے لیے اتنے پریشان سے کیوں ہو
میں ڈوب بھی جاتا تو کہیں اور ابھرتا
اپنے گھر کوواپس جاؤ رو روکر سمجھاتا ہے
جہاں بھی جاؤں میرا سایہ پیچھے پیچھے آتا ہے