-
ہر مومن کا رکھوالا ہمارا وطن امت کا ہے سہارا پیارا وطن
-
نہ تھا امت کا ہمدرد کوئی دے کے قوت رب نے ابھارا وطن
-
دریا دیئے، بحروبر دئیے، دئیے حسین گلشن خدا نے نعمتوں سے ہے سنوارا وطن
-
ان کے آنگن میں بھی سدا بہار رہے جان دے کے جنہوں نے نکھارا وطن
-
ہو گا اسلام کا غلبہ جہاں میں عامر وسیلہ بن کے آئے گا تمھارا وطن
ارسال کنندہ Aamir Imtiaz Aamir


