ساری زندگی ماں کے نام کرتا ہوں
میں خود کو ماں کا غلام کرتا ہوں
جنہوں نے کی زندگی اولاد پہ نثار
جو ہیں مائیں ان کو سلام کرتا ہوں
جہاں دیکھتا ہوں لفظ ماں لکھا ہوا
چومتا ہوں اس کا احترام کرتا ہوں
میری زباں کو مل جاتی ہے مٹھاس
جب بھی ماں سے کلام کرتا ہوں
ساری زندگی ماں کے نام کرتا ہوں
