بارش کی یہ پہلی بوندیں

بارش کی یہ پہلی بوندیں
کیسا جادو کرتی ہیں
دِل سے خون کے قطرے لے کر
میری آنکھیں بھرتی ہیں
بارش کے اِس دریچے سے
کتنے منظر کھلتے ہیں
خواب سا علم ، لہجہ مدھم
آنکھیں نم نم ، بھیگا موسم
پہلی بارش ، پہلی خواہش

پہلا جذبہ ، پہلا وعدہ
پہلی خوشبو ، پہلا آنسوں
چُپ چُپ رہنا
سوچ میں پڑنا
جو بھی کہنا تنہا کہنا
ٹوٹا فقرہ ، آدھا جملہ
جلتی سانسیں ، ٹھنڈی آہیں
بوجھل پلکیں ، ساحر آنکھیں
دھانی جوڑا ، سبز دوپٹہ
لمبے گیسوں ، قاتل خوشبو

اک پہر میں
اک جگ بیتا
میں نے تیرا بازو تھاما
وصل کی اِس پہلی بارش میں
کیا کچھ کھویا ، کیا کچھ پایا
بارش کی یہ پہلی بوندیں
کیسا جادو کرتی ہیں
دِل سے خون کے قطرے لے کر
میری آنکھیں بھرتی ہیں
بارش کے اِس دریچے سے
کتنے منظر کھلتے ہیں

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
تمام تبصرے دیکھیں