رحمت ھے جس سے دو عالم میں وہ انکی ذات ھے

islamic-poetry

رحمت ھے جس سے دو عالم میں وہ انکی ذات ھے
محبوب ھے جو میرے رب کا وہ ان کی ذات ھے

درود و سلام کی صدائیں گونجتیں ہیں صبح و شام
آغاز ھو جن سے دعاؤں کا وہ انکی ذات ھے

تجلیاں ہیں زمیں پہ جا بجا سب انکے نور سے
رحمتوں کا جن سے سلسلہ ھے وہ انکی ذات ھے

محرومیوں میں وہ پلتے ھوئے پھر حرا تک گئے
حوض کوثر پہ جن کا اب حسن ھے وہ انکی ذات ھے

انجام جب میرا ھو تو لبوں پہ انہی کا نام ھو
شفاعت ملے گی جن سے وہ انکی ذات ھے

Subscribe
Notify of
guest
1 Comment
تازہ ترین
سب سے قدیم سب سے زیادہ ووٹ دیا گیا
Inline Feedbacks
تمام تبصرے دیکھیں