بے فضول سی گل پہ اڑ کر سُتّے رہے

khalid-masood-urdu-funny

بے فضول سی گل پہ اڑ کر سُتّے رہے
دُھپے پئے پئے سڑ گئے، سڑ کر سُتّے رہے

بیوی نے دبکایا تو وہ گھابر کر
غلط ٹرین پر چڑھ ، چڑھ کر سُتے رہے

راتیں ڈاکو پنڈ میں ہونجا پھیر گئے
پہرے والے ڈنڈے پھڑ کے سُتّے رہے

ڈَگے تھے اسمان سے، اڑے کھجور میں ہم
بس فیر اوس کھجور میں اڑ کر سُتے رہے

اس کے گنجے گھونے سر کی یاد میں ہم
رانگلے پلنگ کا پاوا پھڑ کے سُتے رہے

بیگم سے ڈر کر بھاگے تو دو دن تک
بے بے کے کمرے میں وَڑ کے سُتّے رہے

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
تمام تبصرے دیکھیں