مجھ کو تیری دعا چاہیے
تیرے آنچل کی ٹھنڈی ہوا چاہیے
لوری گا گا کے مجھ کو سلاتی ہے تو
مسکرا کر سویرے جگاتی تو
مجھ کو اس کے سوا اور کیا چاہیے
تیر ے ممتا کے سائے میں پھولوں پھلوں
تھام کر تیری انگلی میں بڑھتاچلوں
آسرا بس تیرے پیا ر کا چاہیے
تیری خدمت سے دنیا میں عظمت میری
تیرے قدموں کے نیچے ہے جنت میری
عمر بھرسر کا سایہ تیرا چاہیے
مجھ کو تیری دعا چاہیے