سر میرا کاٹ کے اے نامہ رساں لیتا جا

سر میرا کاٹ کے اے نامہ رساں لیتا جا
گرچہ بے کار سہی ، پر ہے یہ سوغات نئی
داغ دہلوی کی شاعری، غزلیں اور مشہور اشعار کا بہترین مجموعہ پڑھیں
سر میرا کاٹ کے اے نامہ رساں لیتا جا
گرچہ بے کار سہی ، پر ہے یہ سوغات نئی
لیلیٰ و مجنوں کا قِصّہ کوئی سنتا ہی نہیں
بحث عالم کو فقط یا تم سے ہے یا ہم سے ہے
جواب ہم نہیں سنتے ، بتا یہ اے قاصد
ہوا قبول ہمارا سلام بھی کہ نہیں
لے چلا جان مری روٹھ کے جانا تیرا
ایسے آنے سے تو بہتر تھا نہ آنا تیرا
یہ مزہ تھا دل لگی کا کہ برابر آگ لگتی
نہ تجھے قرار ہوتا نہ مجھے قرار ہوتا