-
نشہ کوئی بھی ہو چھوڑنا آسان نہیں ہوتا گر دل میں ہو عزم تو کیا کچھ نہیں ہوتا
-
بڑے سے بڑے پہاڑ بھی سر ہو جاتے ہیں جنون کے آگے بہانہ کچھ نہیں ہوتا
-
ٹھان لے دل میں اور کر گزر جو کرنا ہے بیٹھ کر پچھتانے سے کچھ نہیں ہوتا
-
سرگوشیوں، چہ میگوئیوں پر دھیان مت کر صرف لوگوں کے کہنے سے کچھ نہیں ہوتا
-
بھروسہ رکھ خود پر اور چلتا چلا جا ان بھپرتے طوفانوں سے کچھ نہیں ہوتا
ارسال کنندہ Donpajji


