ساری رات کی جاگی آنکھیں

wasi-shah-ghazal2

ساری رات کی جاگی آنکھیں
کالج میں کیا پڑھتی ہوں گی
یونہی کھوئے دِل ہی دِل میں
جانے کیا کیا کرتی ہوں گی

ساری رات کی جاگی آنکھیں
کوئی بولے کان نا دھڑنا
کوئی ہلے تو اک دم ڈرنا
کوئی دیکھے ان کا بڑھنا
اپنے آپ سے لڑتی ہوں گی

ساری رات کی جاگی آنکھیں
اپنی کتابیں پڑھتے رہنا
اُس کی باتیں کرتے رہنا
اُس کی یادیں گڑھتے رہنا
جیتے جیتے مرتی ہوں گی

ساری رات کی جاگی آنکھیں
کالج میں کیا پڑھتی ہوں گی

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
تمام تبصرے دیکھیں