جو کسی كے راہ میں روڑے اٹکاتے ہیں

جو کسی كے راہ میں روڑے اٹکاتے ہیں
حقیقت میں وہ ان کو چلنا سکھاتے ہیں

کچھ وہ ہیں جو مے پینے کو ترستے ہیں
کچھ وہ ہیں جنہیں ساقی خود پلاتے ہیں

مذہب عشق سے تمہارا کیا واسطہ شیخ جی
یہاں صنم توڑے نہیں پوجے جاتے ہیں

انجم ہمارا کیا قصور جو ان کے سامنے
کچھ کہہ نہیں پاتے لب تو ہلاتے ہیں

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
تمام تبصرے دیکھیں