مواد پر جائیں
SadPoetry
عشق کے دھاگوں میں پرو کے مجھے — انجم عزیز عباس

عشق کے دھاگوں میں پرو کے مجھے

انجم عزیز عباس غزل 5 اشعار
  1. عشق کے دھاگوں میں پرو کے مجھے ہنسنے کا کہہ گیا ہے وہ رو کے مجھے

  2. بے چین صورت اس کی آ جاتی ہے آتا نہیں چین اب سو کے مجھے

  3. آنسوؤں کے پانی سے کر کے وضو دیکھتا ہے وہ آنکھیں بگھو کے مجھے

  4. طعنے تشنے بے کسی بے کلی بے دلی بہت کچھ ملا تیرا ہو کے مجھے

  5. آنسو اس کے میں نے پونچھے انجم بہلا رہا تھا جب وہ رو کے مجھے

تصحیح بتائیں

انجم عزیز عباس کا مزید کلام

تمام کلام