-
اپنی دھن میں رہتا ہوں میں بھی تیرے جیسا ہوں
-
او پچھلی رت کے ساتھی اب کے برس میں تنہا ہوں
-
تیری گلی میں سارا دن دکھ کے کنکر چنتا ہوں
-
مجھ سے آنکھ ملائے کون میں تیرا آئینہ ہوں
-
میرا دیا جلائے کون میں ترا خالی کمرہ ہوں
-
تیرے سوا مجھے پہنے کون میں ترے تن کا کپڑا ہوں
-
تو جیون کی بھری گلی میں جنگل کا رستہ ہوں
-
آتی رت مجھے روئے گی جاتی رت کا جھونکا ہوں
-
اپنی لہر ہے اپنا روگ دریا ہوں اور پیاسا ہوں



