-
میرے ہونٹوں سے پہلے ہنسی چِِھینتا پِھر مِرا دِل، مِری زِندگی چِھینتا
-
اور لُٹتے کو ہی پاس کیا تھا مِرے آنکھ میں رہ گئی تھی نمی، چِھینتا
-
جو اندھیروں میں پل کر ہُؤا خُود جواں کیا بھلا وہ مِری آگہی چِھینتا
-
میں نے کُچلا ہے سر، اُس نے پہلے مِرا چاند چِھینا تھا اب چاندنی چِھینتا
-
جو بھی ہُوں شُکر ہے، حُکمراں تو نہِیں ورنہ ہر اِک نگر، ہر گلی چِھینتا
-
میرے بس میں نہِیں کھیل تقدِیر کا تھا یہ مُمکِن خُوشی آپ کی چِھینتا
-
کاش آتی کوئی ایسی کاری گری زور والوں کی زور آوری چِھینتا
-
حُکمراں اِس پہ قُدرت کا حامِل نہِیں دِل تو چِھینا ہی تھا دِل لگی چِھینتا
-
ذہر لگتی ہیں حسرت جو یہ بولیاں کُوک کوئل، پپیہا سے "پی" چِھینتا
-
رشِید حسرتؔ
ارسال کنندہ Rasheed Hasrat


